بھارتی میڈیا دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر مرضی کے تجزیے کررہا ہے ترجمان پاک فوج

بھارت نہ بھولے ہم وہی فوج ہیں جنہوں نے اسی دفاعی بجٹ کے ساتھ 27 فروری کا آپریشن کیا تھا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 05, 2019
بجٹ اہم نہیں ہے بلکہ عزم اور حوصلہ اہمیت رکھتاہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی جعلی میڈیا ہماری مرضی سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر مرضی کے تجزیے کرنے میں مصروف ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جعلی میڈیا ہماری مرضی سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی کے اعلان پر تجزیے کرنے میں مصروف ہے، بھارت نہ بھولے ہم وہی فوج ہیں جنہوں نے اسی دفاعی بجٹ کے ساتھ 27 فروری کا آپریشن کیا تھا، ہم جواب دینے کی پوری اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں، پاک فوج نے اسی بجٹ کے ساتھ 27فروری کو بھرپور جواب دیاتھا۔



ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ نہیں بلکہ ایک قوم کا مضبوطی کے ساتھ اپنی فوج کے پیچھے کھڑے ہونا ہے، بجٹ اہم نہیں ہے بلکہ عزم اور حوصلہ اہمیت رکھتاہے، افواج پاکستان کے عزم کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں