بنوں میں مسافروین اور رکشے میں تصادم 5 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک June 05, 2019
جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس. فوٹو: فائل

دوا پُل کے قریب مسافر وین اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بنوں کے علاقے دوا پل کے قریب ہائی ایس اور رکشے میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی خبر ملتے ہی ریسکیو اورپولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی ہونے 2 افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں