فسادی عناصرکارکنوں کو نشانہ بنارہے ہیںایم کیو ایم

محمد رفیق کاقتل فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سفاک کارروائی ہے


Express Desk August 28, 2012
محمد رفیق کاقتل فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی سفاک کارروائی ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم بلدیہ ٹائون سیکٹرکمیٹی کے رکن محمد رفیق کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور سفاکانہ قتل کی اس واردات کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے والے سفاک دہشت گردوں کی کارروائی قراردیا ہے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں فرقہ واریت کے خاتمے کیلیے قائد تحریک الطاف حسین آج بھی عملی کوششیں کررہے ہیں اور ان کی یہ کوششیں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش میں ملوث فسادی عناصر کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں اور یہ سفاک فسادی عناصر اب ایم کیوایم کے معصوم کارکنوں کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم فرقہ واریت کے خلاف تھی ہے اور رہے گی چاہے اس کے لیے ایم کیوایم کومزیدکتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں تاہم فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے والے فسادی عناصر ایم کیوایم کے کارکنان کے مثبت عزائم اور حوصلہ کو ہرگز کم نہیں کرسکتے ۔رابطہ کمیٹی نے محمد رفیق کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی،رابطہ کمیٹی نے صدر زرداری ، وزیراعظم ، وفاقی وزیرد اخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ محمد رفیق کی شہادت کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوںکو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔

علاوہ ازیں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے محمد رفیق کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ بلدیہ ٹائون سیکٹر کے جوائنٹ انچارج محمدارشدقریشی کی صحت یابی کیلیے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعاکریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں