کراچی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق اورنگی ٹاؤن سے ٹارگٹ کلر گرفتار

کورنگی کے علاقے شریف آباد میں شرپسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 افراد کو زخمی کردیا۔


ویب ڈیسک August 31, 2013
کورنگی کے علاقے شریف آباد میں شرپسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 افراد کو زخمی کردیا۔ فوٹو: فائل

شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، جبکہ اورنگی ٹاؤن پولیس نے ٹارگٹ کلر کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ کورنگی کے علاقے شریف آباد میں شرپسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 5 افراد کو زخمی کردیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک شخص یوسف نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، یوسف کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں نے کورنگی صغتی ایریا تھانے کے سامنے میت رکھ کر احتجاج کیا، مکینوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ان کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلر قربان کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزم متعدد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں