ملازمہ بازیابی کیس سابق رکن قومی اسمبلی لیاقت عباس بھٹی کی ضمانت منظور

لیاقت عباس بھٹی کی 50 ہزار روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کی گئی۔


ویب ڈیسک August 31, 2013
مجھے میرے سیاسی مخالفین نے نشانہ بنایا اور اس طرح کے کسی بھی واقعے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، لیاقت عباس بھٹی فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

ملازمہ بازیابی کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی لیاقت عباس بھٹی کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گھریلو ملازمہ کو گھر میں قید کرنے پر پولیس نے لیاقت عباس بھٹی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں لیاقت علی بھٹی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل پر جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ قابل ضمانت ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے بھی تمام شواہد اکٹھے کرئے گئے ہیں اس لئے ان کے جوڈیشل یا جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد لیاقت عباس بھٹی کی 50 ہزار روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

دوسری جانب لیاقت عباس بھٹی کا کہنا ہے کہ ان کو سیاسی مخالفین کی جانب سے نشانہ بنایا گیا اور ان کا اس طرح کے کسی بھی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ کیس کیسماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ا سے قبل اس طرح کے واقعات سامنے آنے کےباعث ڈرامے کو میڈیا میں اچھالا گیا اور تمام واقعے میں ان کے مؤکل کا ڈرائیور ملوث ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی کے گھر چھاپہ مار کر زنجیروں میں قید کی گئی 13 ملازمہ اور اس کے بھائی کو بازیاب کرالیا تھا اور لیاقت عباس بھٹی کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں