سندھ ہائی کورٹ کے 8 ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیا

حلف اٹھانے والے تمام جج ہائی کورٹ میں ایک سال تک تعینات رہیں گے۔

حلف اٹھانے والے تمام جج ہائی کورٹ میں ایک سال تک تعینات رہیں گے۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

سندھ ہائی کورٹ کے 8 ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیا، جس کے بعد ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد 32 ہوگئی۔


تقریب حلف برداری سندھ ہائی کورٹ میں منعقد کی گئی جس میں چیف جسٹس مشیر عالم نے ججوں سے حلف لیا،حلف اٹھانے والوں میں جسٹس شوکت علی میمن، جسٹس شاہ نواز طارق، جسٹس عبد المالک، جسٹس نذر اکبر، جسٹس محمد جنید غفار، جسٹس ظفر احمد راجپوت، جسٹس حسن فیروز اور جسٹس مسز اشرف جہاں شامل ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی کل تعداد 32 ہوگئی ہے، یہ تمام جج ہائی کورٹ میں ایک سال تک تعینات رہیں گے، حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس گلزار اور سابق چیف جسٹس رانا بھگوان داس نے بھی شرکت کی۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں اب ججوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے، سندھ ہائی کورٹ میں تعمیر ہونے والی نئی عمارت 2 ماہ میں مل جائے گی جس کے بعد بار روم کو نئی عمارت میں منتقل کرکے اسے کمرہ عدالت کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story