پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا کوئی امکان نہیں بھارتی وزارت خارجہ

وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی ہم منصب نریندرا مودی 13 جون کو بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوں گے


ویب ڈیسک June 06, 2019
بھارتی میڈیا پچھلے چند دنوں سے یہ خبریں نشر کررہا ہے کہ نریندر مودی اور عمران خان میں ملاقات جلد متوقع ہے۔ (فوٹو: فائل)

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آئندہ ہفتے 13 سے 14 جون تک کرغیزستان میں منعقد ہوگی جس میں مختلف سربراہانِ مملکت کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پچھلے چند دنوں سے یہ خبریں نشر کر رہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں نریندر مودی اور عمران خان میں ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر اہم بات چیت ہوسکتی ہے۔ تاہم بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے تازہ بیان میں ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک میری معلومات ہیں، بشکیک میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں