بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید

ایف سی اہلکارعید کی سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران پٹرولنگ پر تھے، آئی ایس پی آر

ایف سی اہلکارعید کی سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران پٹرولنگ پر تھے، فوٹو: آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کے حملے میں سیکورٹی پر مامور 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ہرنائی میں عید الفطر کی سیکورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں کو دہشتگردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پیٹرولنگ پر موجود 2 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔


شہدا میں 23 سالہ سپاہی یار محمد اور 19 سالہ سپاہی مہتاب خان عمر شامل ہیں، شہید یار محمد کچ ضلع سبی جب کہ شہید سپاہی مہتاب خان لکی مروت کے رہاشی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی جب کہ علاقے میں ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ پیٹرولنگ کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
Load Next Story