ٹرمپ نے سعودی عرب کو 7 بار جوہری صلاحیت منتقل کرنے کی منظوری دی امریکی سینیٹر

ان خفیہ سرکاری منظوریوں کا سلسلہ دسمبر 2017 ہی سے شروع ہوگیا تھا، ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین


ویب ڈیسک June 06, 2019
ٹرمپ نے سعودی عرب کےلیے نیوکلیائی تعاون کا سلسلہ دسمبر 2017 سے ہی شروع کردیا تھا۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے الزام لگایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اب تک سعودی عرب کو جوہری صلاحیت کے حصول میں درکار تکنیکی مہارت اور صلاحیت منتقل کرنے کےلیے 7 بار منظوری دے چکی ہے۔

سینیٹر ٹم کین کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کو جوہری صلاحیت منتقل کرنے کی ''خفیہ سرکاری منظوریاں'' دسمبر 2017 سے ہی شروع ہوگئی تھیں، یہ سلسلہ سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کے بعد بھی جاری رہا جس کے تحت دو مرتبہ اس نوعیت کی منظوریاں دی گئیں۔

ڈیموکریٹ سینیٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکی سی آئی اے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دی گئی رپورٹ میں سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا لیکن ٹرمپ نے سی آئی اے کی رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کےلیے نیوکلیائی مراعات جاری رکھیں۔

ٹم کین نے دعوی کیا کہ وہ اس سال مارچ سے یہ معلومات حاصل کرنے کےلیے امریکی محکمہ توانائی (ڈی او ای) پر دباؤ ڈال رہے تھے جس میں انہیں چند روز پہلے ہی کامیابی ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔