ممبئی حملہ کیس گواہوں سے جرح کےلئے بھارتی شیڈول عدالت میں پیش

جوڈیشل کمیشن 15 روزہ قیام کے دوران اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرنے والی مجسٹریٹ سمیت 4 بھارتی گواہوں پر جرح کرےگا۔


ویب ڈیسک August 31, 2013
پاکستان سے بھارت جانے والا جوڈیشل کمیشن 8ارکان پر مشتمل ہو گا،ایف آئی اے ۔ فوٹو: فائل

PONTE VEDRA BEACH: ایف آئی نے ممبئی حملہ کیس میں بھارتی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا شیڈول عدالت میں پیش کردیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ بھارت نےگواہ پر جرح کے لئے جوڈیشل کمیشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان سے بھارت جانے والا جوڈیشل کمیشن 8ارکان پر مشتمل ہو گا، ممبئی کے ڈپٹی چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کو جوڈیشل کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، کمیشن کے ارکان 15 روز قیام کریں گے جہاں وہ اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرنے والی مجسٹریٹ، کیس کے تفتیشی افسر اور 2 ڈاکٹرز سمیت 4 بھارتی گواہوں پر جرح کریں گے۔ ایف آئی اے کا موقف سنے کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ممبئی میں ہونے والے دہشتگردی کے حملے کی تحقیقات کررہا ہے اس سلسلے میں تحقیقات کے لئے اجمل قصاب سمیت دیگر ارکان سے جرح کے لئے بھارتی حکومت سے درخواست کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |