گلگت فائرنگ کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے رحمٰن ملک

شیعہ سنی کا یہاں پر کوئی مسئلہ نہیں ہے ،سانحہ لولوسرمیںملوث مجرموںکوجلد قانون کے کٹہرے میںلایاجائے گا


APP August 28, 2012
شیعہ سنی کا یہاں پر کوئی مسئلہ نہیں ہے ،سانحہ لولوسرمیںملوث مجرموںکوجلد قانون کے کٹہرے میںلایاجائے گا: ایکسپریس

KARACHI: وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن وامان کوخراب کرنے اور فائرنگ کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، یہاں پر شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔پیرکواسکردو میں گلگت بلتستان اسکائوٹس کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امن کی بحالی کیلیے مذہبی اسکالرزسے مشورہ کیاجائے گا تاکہ پائیدار امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے کہاکہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کام کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سانحہ لولوسر میں ملوث مجرموں کو بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شاہراہ قراقرم پر مسافروں کے تحفظ کیلیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں اور مزید اقدامات کی ضرورت پڑی تو بھی کیے جائیںگے۔ انھوںنے کہاکہ مسافروںکی جامع سیکیورٹی کیلیے گلگت بلتستان،خیبر پختونخواکی انتظامیہ اپنی اپنی حدود میں سیکیورٹی فراہم کریںگے۔

انھوں نے کہاکہ اسکردو میں پھنسے غیر ملکیوں کوخصوصی سروس کے ذریعے اسلام آباد پہنچایاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں