شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں مکان پر ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک

امریکی جاسوس طیاروں نے نچلی پرواز کرتے ہوئے حیسو خیل کے علاقے میں ایک مکان پر 2 میزائل داغے


ویب ڈیسک August 31, 2013
امریکی جاسوس طیاروں نے نچلی پرواز کرتے ہوئے حیسو خیل کے علاقے میں ایک مکان پر 2 میزائل داغے۔ فوٹو: فائل

LONDON: تحصیل میر علی کے علاقے حیسو خیل میں امریکی جاسوس طیاروں کے ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے نچلی پرواز کرتے ہوئے حیسو خیل کے علاقے میں ایک مکان پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، میزائل حملے کے بعد مکان میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، حملے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ علاقہ مکینوں نے لاشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکم کی جانب سے متعدد بار ڈرون حملوں کی مخالفت اور اسے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی قرار دیئے جانے کے باوجود امریکا پاکستانی حدود میں ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس میں شدت پسندں کے ساتھ ساتھ کئی بے گناہ افراد بھی ہلاک ہوچکے لیکن امریکا اس کے باوجود ڈرون حملے روکنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |