باجوڑ میں کھلونا بم پھٹنے سے ایک بہن جاں بحق اور 2 زخمی

 مامینزو پل کے نیچے کھلونا نما بم پھٹنے سے بچی جاں بحق ہوگئی، انتظامیہ


ویب ڈیسک June 06, 2019
 مامینزو پل کے نیچے کھلونا نما بم پھٹنے سے بچی جاں بحق ہوگئی، انتظامیہ فوٹو:فائل

تحصیل خار میں کھلونا بم پھٹنے سے ایک بہن جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں۔

باجوڑ میں افسوس ناک واقعہ اس وقت رو نما ہوا جب تحصیل خار کے علاقہ مامینزو پل کے نیچے کھلونا نما بم پھٹنے سے ایک بہن بحق اور 2 زخمی ہوگئیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک بچی نے مبینہ طور پر کھلونا اٹھایا تو دوسری نے منع کیا اور کھلونا دور پھینکا جو پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں 9 سالہ زلیخہ بی بی جاں بحق جب کہ اس کی 2 بہنیں زخمی ہوئیں جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔