پاکستان کا عدالتی نظام آئینی لحاظ سے مضبوط ہے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

وکلا پر قانون کی عملداری کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری


ویب ڈیسک August 31, 2013
وکلا انصاف کی فراہمی کا فریضہ ایمانداری سے سرانجام دیں، چیف جسٹس آف پاکستان۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وکلا پر قانون کی عملداری کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ انصاف کی فراہمی کا فریضہ ایمانداری سے سرانجام دیں۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدلیہ قانون کی محافظ ہے اور وکلا کا فرض ہے کہ وہ اپنے پیشہ کے ساتھ مخلص رہتے ہوئے انصاف کی فراہمی کے لئے عدلیہ سے تعاون کریں، عدالتوں کی بہتر کارکردگی سے عوام میں عدالتوں پراعتماد مزید بڑھے گا۔

چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستان کا عدالتی نظام آئینی لحاظ سے مضبوط ہے۔ انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، وکلا کو چاہئے کہ وہ بینچ اور بار کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے بھی کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں