اسلام آباد واقعہسکندر نفسیاتی طور پر نارمل قرار پولیس کو بیان لینے کی اجازت

اب تک سکندر کے کسی رشتے دار یا عزیز نے اسپتال میں اس سے یا انتظامیہ سے رابطہ نہیں کیا، ترجمان پمز اسپتال


ویب ڈیسک August 31, 2013
ڈاکٹروں کی دو ٹیمیں سکندر کی دیکھ بھال کر رہی ہیں، ڈاکٹرعائشہ فوٹو : فائل

پمز اسپتال کے ماہرین کی ٹیم نے سکندر کو نفسیاتی طور پر نارمل قرار دیتے ہوئے پولیس کو اس سے بیان لینے کی اجازت دے دی ہے۔

پمزاسپتال کی ترجمان ڈاکٹرعائشہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈاکٹروں کی دو ٹیمیں سکندر کی دیکھ بھال کر رہی ہیں، ملزم سکندر بہت تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے اور وہیل چیئر کا استعمال کررہا ہے۔ اسے سینے میں گولی کے زخم کی وجہ سے اسپتال میں رکھا گیا ہے، سکندر کو گولی لگنے سے زخم آئے ہیں اور عام طور پر بھی اسے ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے ۔

ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق سکندر کے ساتھ کوئی نفسیاتی مسئلہ درپیش نہیں اور اب پولیس اس سے بیان لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے زیر علاج رہنے کے باوجود اب تک سکندر کے کسی عزیز یا رشتے دار نے اسپتال میں اس سے یا انتظامیہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ملزم سکندر نے 15 اگست کو اسلام آباد کے ریڈ زور جناح ایوینیو کے قریب 5 گھنٹے تک سڑک پر فائرنگ کرکے شہر کو مفلوج بنارکھا تھا، ملزم کی معاونت کے الزام میں اس کی بیوی کنول جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |