پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا
میچ منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے
کرکٹ ورلڈ کپ میں بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، میچ منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔
عالمی کپ میں پاکستان اور سری لنکا کا اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا، برسٹل میں صبح سے جاری بارش کا سلسلہ شام تک وقفے قفے سے جاری رہا، گراؤنڈ اسٹاف نے کچھ دیر بارش رکنے پر میدان کو خشک کرکے کھیل کے قابل بنانے کی کوشش کی تاہم 5گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود میچ شروع نہ ہوسکا۔
امپائرز نے بار بار میدان کا دورہ کیا اور میچ شروع ہونے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا لیکن تمام کاوشیں رائیگاں جانے کے بعد امپائرز نے باہمی مشاورت سے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔
ایک پوائنٹ اضافے کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جب کہ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا 3 پوائنٹس لے کر تیسرے نمبر آ گیا ہے۔
ایونٹ میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، آخری میچ میں پاکستان نے ورلڈ کپ کی ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کو شکست دی اور افغانستان کو سری لنکا کے ہاتھوں ہار کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔