كارٹون یا اینی میٹڈ تصاویر بنانا اور دیكھنا غیر شرعی ہے فتویٰ دارالعلوم دیوبند ہند
کارٹون تصویر ہوتی ہے جو بچوں کے لیے تو ہوتی نہیں اس لئے اسے نہیں دیکھنا چاہئے، مفتی عارف قاسمی
بھارتی مسلمانوں کے مذہبی ادارے دارالعلوم دیوبند نے اپنے فتوے میں كارٹون یا اینی میٹیڈ تصاویر بنانے اور دیكھنے کو غیر شرعی اور اسلام کے منافی قرار دیا ہے۔
بھارتی اخبار میں اس حوالے سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق دارالعلوم دیوبند کے مفتی عارف قاسمی کا کہنا ہے کہ کارٹون تصویر ہوتی ہے جو بچوں کے لیے تو ہوتی نہیں اس لئے اسے نہیں دیکھنا چاہئے کیونکہ یہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔
دوسری جانب ممبئی کی مسجد کے امام نے انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اس فتوے سے متعلق کہا کہ انہیں لگتا کہ جس مفتی نے یہ فتویٰ دیا ہے انہیں اس سے متعلق کوئی سوجھ بوجھ ہے یا انہوں نے کارٹون کے فن کو سمجھنے کی کوشش کی ہے جبکہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک رکن نے بھی دارالعلوم دیوبند کے اس فتوے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا فتوے اسلام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔