کراچی عدالت نے سفاری پارک پولیس مقابلے کے چاروں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیج دیا


ویب ڈیسک August 31, 2013
چاروں ملزمان کا چالان آئندہ سماعت کے دوران پیش کیا جائے، عدالت کا تفتیشی افسر کو حکم فوٹو:آن لائن

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سفاری پارک پولیس مقابلے کے 4 ملزمان کو 12 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک میں سفاری پارک پولیس مقابلے کی سماعت کے دوران چاروں ملزمان احمر، عمران، اللہ ورایو اور رانجن کو جسٹس بشیر کھوسو کے روبرو پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو 12 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو سفاری پارک میں پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گلشن اقبال قاسم غوری اور اے ایس آئی آصف محمود اور ایک کانسٹیبل جاں بحق جبکہ ایس ایچ او بہادر آباد انسپکٹر حیدر زیدی سمیت متعدد پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس نے آپریشن کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کیا تھا تاہم 5 ملزمان کے خلاف شواہد نہ ملنے پر انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |