جسٹس مقبول باقر حملہ عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

مفرور ملزمان میں آصف چھوٹو، نعیم بخاری، ساجد، قاری اللہ داد اور یاسر موسیٰ شامل ہیں۔


ویب ڈیسک August 31, 2013
جسٹس مقبول باقر پر 26 جون کو کراچی میں برنس روڈ پر حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ فوٹو فائل

جسٹس مقبول باقر حملہ کیس میں عدالت نے مفرور ملزمان کے 12 ستمبر تک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔


جسٹس مقبول باقر حملہ کیس کا چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، چالان میں 2 ملزمان کو گرفتار اور 5 کو مفرور ظاہر کیا گیا، گرفتار ملزمان میں معاویہ اور معصوم بااللہ عرف ابو بکر جبکہ 5 مفرور ملزمان میں آصف چھوٹو، نعیم بخاری، ساجد، قاری اللہ داد اور یاسر موسیٰ شامل ہیں، عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے 12 ستمبر تک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔


واضح رہے کہ جسٹس مقبول باقر پر 26 جون کو کراچی میں برنس روڈ پر حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی، پولیس کے مطابق دھماکے کا ماسٹر مائنڈ حافظ بشیر 17 جولائی کو پولیس مقابلہ میں مارا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |