آئی سی سی نے دھونی کو بھارتی فوج کے لوگو والے گلووز پہننے سے روک دیا

سابق کپتان نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں یہ گلووز استعمال کیے تھے جس پر آئی سی سی نے ایکشن لیاہے

سابق کپتان نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں یہ گلووز استعمال کیے تھے۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی نے بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کو بھارتی فوج کے لوگو والے گلووز پہننے سے منع کردیا۔

بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کو آئی سی سی نے بھارتی فوج کے لوگو والے گلووز پہننے سے منع کردیا، سابق کپتان نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں یہ گلووز استعمال کیے تھے جس پر آئی سی سی نے ایکشن لیا ہے۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حکام نے بھارتی بورڈ کو لکھا ہے کہ وہ دھونی کو فوج کے نشان والے گلووز پہننے سے روکے، آئی سی سی قوانین کے تحت آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ میں مذہبی، سیاسی اور لسانیات کو ہوا دینے والی چیزوں کی کٹ اور دوسری جگہوں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے 8 مارچ 2019 کو پلوامہ واقعہ کو بنیاد بناکر فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا جس پر آئی سی سی نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ایسا کرنے کا مقصد فنڈ ریزنگ تھا اور بھارتی بورڈ نے اس کی پہلے سے اجازت لی تھی۔
Load Next Story