مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں شوکت یوسف زئی

نواز شریف کو ڈبونے کیلیے رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف ہی کافی ہیں، وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا


ویب ڈیسک June 07, 2019
اپوزیشن کی تحریکوں سے احتساب نہیں رکے گا، شوکت یوسف زئی فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔

اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے حکومت پر تنقید کے جواب میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں، منتخب وزیراعظم کے لیے نازیبا الفاظ قابل مذمت ہیں۔ نواز شریف حسن کارکردگی پر جیل نہیں گئے، ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسسز ہیں، لاڈلے شریف کے لیے جیل کے قوانین کو نہیں بدلا جاسکتا، نواز شریف کو ڈبونے کے لیے رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف ہی کافی ہیں مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ مہنگائی کا بہانہ بنا کراپوزیشن احتساب چھپانا چاہتی ہے،عوام چوروں کو دوبارہ واپسی کا موقع نہیں دیں گے، اپوزیشن کی تحریکوں سے احتساب نہیں رکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں