زرداری اور شریف ایک دوسرے کو داؤ پر لگانے کے چکر میں ہیں صمصام بخاری

شہباز شریف لندن سے واپسی پر اسحاق ڈار کو ساتھ لانا نہ بھولیں، صمصام بخاری


ویب ڈیسک June 07, 2019
اقتدار بچانے کے لیے لوٹ مار کرنے والوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، وزیراطلاعات پنجاب فوٹو: فائل

وزیراطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری کا کہنا ہے کہ زرداری اور شریف ایک دوسرے کو داؤ پر لگانے کے چکر میں ہیں لیکن پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب ہونے جا رہا ہے۔

اوکاڑہ میں تقریب سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات نے کہا پیپلز پارٹی اور نواز لیگ اپنی کرپشن کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، سزا یافتہ شخص کے جیل میں ہونے پر بھی سیاست کی جا رہی ہے، آصف زرداری اور نواز شریف ایک دوسرے کو داؤ پر لگانے کے چکر میں ہیں، عید کے بعد صرف بجٹ آئے گا، کوئی احتجاجی تحریک نہیں چلے گی، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب ہونے جا رہا ہے۔

صمصام بخاری نے کہا کہ حکومت کے نزدیک مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، مشکلات کے انبار چھوڑے گئے اور اب صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے، عمران خان نے کرپٹ عناصر سے سمجھوتا نہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے، اقتدار بچانے کے لیے لوٹ مار کرنے والوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، شہبا زشریف لندن سے واپسی پر اسحاق ڈار کو ساتھ لانا نہ بھولیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں