دھونی گلووز معاملہ آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ آمنے سامنے

دھونی نے آئی سی سی کے کسی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، بی سی سی آئی


Muhammad Yousuf Anjum June 07, 2019
دھونی نے آئی سی سی کے کسی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، بی سی سی آئی۔ فوٹو : فائل

دھونی کی جانب سے آرمی کے نشان والے گلووز پہننے کے معاملے نے آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو آمنے سامنے کھڑاکردیا۔

بی سی بی نے دھونی کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دھونی نے آئی سی سی کے کسی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، اسے یہ گلووز پہن کر کیپنگ کرنے کی اجازت دی جائے۔

سابق کپتان نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں آرمی کے نشان والے یہ گلووز استعمال کیے تھے جس پر آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے دھونی کو بھارتی فوج کے لوگو والے گلووز پہننے سے منع کیا تھا۔ بھارتی بورڈ کے آفیشل ونود رائے کا کہناہے کہ دھونی کے گلووز پر نشان آرمی کا ہے اور نہ ہی اس کا کمرشل مقصد کے لیے استعمال ہے۔ بھارتی بورڈ کے آفیشل نے یہ بھی واضح کیا کہ بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو راہول جوہری اگلےمیچ سے پہلے آئی سی سی حکام سے ملاقات کرکے انہیں اس ایشوپر قائل کریں گے۔

آئی سی سی قوانین کے تحت آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ میں مذہبی، سیاسی اور لسانیات کو ہوا دینے والی کٹ کا دوسری جگہوں پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ بھارتی ٹیم نے 8 مارچ 2019 کو پلوامہ واقعہ کی بنیاد بناکر فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا، جس پر آئی سی سی نے یہ موقف اختیارکیاتھا کہ ایسا کرنے کا مقصد فنڈ ریزنگ تھا اور بھارتی بورڈ نے اس کی پہلے سے اجازت لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں