نئی دہلی میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس کے نابالغ مجرم کو 3 سال قید کی سزا
طالبہ کو گزشتہ برس دسمبرمیں چلتی بس میں وحشیابہ تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ حالت میں پھینک دیا گیا تھا
بھارتی عدالت نے گزشتہ برس بس میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کے ایک نابالغ ملزم کو 3 سال کی سزا سنادی ہے۔
نئی دہلی کی جووینائل کورٹ نے پہلے سے محفوظ فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ ملزم کے خلاف زیادتی، ، قتل، شواہد مٹانے اور دوسرے جرائم ثابت ہوتے ہیں تاہم جرم کے ارتکاب کے وقت نابالغ ہونے کی وجہ سے اسے 3 برس قید کی سنائی گئی جو وہ نابالغ مجرموں کے لئے قائم خصوصی اصلاحی مرکز میں گزارے گا۔ دوسری جانب زیادتی کا شکار آنجہانی طالبہ کے لواحقین نے عدالتی فیصلہ سننے کے بعد مجرم کو بالغ قرار دے کر اسے سزائے موت دینے کامطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 23 سالہ طالبہ کو گزشتہ برس دسمبر میں ایک چلتی بس میں وحشیابہ تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ حالت میں پھینک دیا گیا تھا،واقعے کے کچھ دنوں بعد زخمی طالبہ سنگا پور میں دم توڑ گئی تھی، پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن میں ایک پر اسرار انداز میں جیل میں ہلاک ہوگیا تھا۔