ایفی ڈرین کیسمخدوم شہاب اورموسیٰ گیلانی کی ضمانت میں توسیع

فریقین وکلا کوحکم دیا ہےکہ یہ آخری توسیع ہےآئندہ تاریخ پروہ...


Numainda Express August 28, 2012
عنصرفاروق کی اے این ایف کے دائرہ اختیارکوچیلنج کرنیکی پٹیشن بھی سماعت کیلیے منظور۔ ۔فوٹو: وسیم عمران / ايكسپريس

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس خواجہ امتیازاحمداورجسٹس عبادالرحمن لودھی نے ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ اسکینڈل میں نامزدملزمان وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین اوررکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کی عبوری ضمانتوں میں29 اگست تک توسیع کردی ہے اور فریقین وکلا کوحکم دیا ہے کہ یہ آخری توسیع ہے آئندہ تاریخ پر وہ تیاری کے ساتھ آئیں آئندہ تاریخ پر وہ ان درخواستوں پر مناسب فیصلہ سنائیں گے،

اسی بینچ نے عنصر فاروق چوہدری کی ایفی ڈرین منشیات نہ ہونے اور اس پر اے این ایف کے دائرہ اختیار تفتیش کوچیلنج کرنے کی رویو پٹیشن کو بھی سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے اے این ایف کو نوٹس جاری کردیا ہے اور حکم دیا ہے کہ اس بابت بھی آئندہ تاریخ پر بحث کی جائے۔ادھرایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس میں گرفتار ڈینس فارما سیوٹیکل کمپنی کے سابق ڈائریکٹر عنصر فاروق چوہدری نے بھی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے اور اے این ایف کو نوٹس جاری کرکے30 اگست کو جواب اور ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |