ہری پور میں بچے سے زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار

میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر پولیس اہلکار کے خلاف دفعہ 337 کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ دفعہ 337 کے تحت درج کیا گیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

بچے سے زیادتی ثابت ہونے پر تھانہ سٹی پولیس کے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور میں تھانہ سٹی پولیس کے اہلکار نے ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ میں ڈیوٹی کے دوران 10 سالہ بچے سے زیادتی کی، میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ہونے پر پولیس اہلکار کے خلاف دفعہ 337 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اہلکار کا نام توصیف ہے اور وہ سٹی پولیس میں تعینات ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم توصیف کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story