130 سال پرانے وینیو پر آج پاکستان کا تیسرا میچ منسوخ ہوگیا

اس وینیو پر ورلڈکپ کے تین میچز رکھے گئے


Saleem Khaliq June 07, 2019
اس وینیو پر ورلڈکپ کے تین میچز رکھے گئے، فوٹو: فائل

پاکستانی ٹیم آج برسٹل میں کرکٹ ورلڈکپ کا تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے جارہی تھی تاہم بارش کے سبب وہ منسوخ ہوگیا۔

کاؤنٹی گراؤنڈ 1889 میں تعمیر ہوا، 130 سال پرانے وینیو پر انٹرنیشنل میچز کیلیے شائقین کی گنجائش 17500 ہے، یہاں اسکواش اور ٹینس کورٹس بھی موجود ہیں، اس وینیو پر ورلڈکپ کے تین میچز رکھے گئے۔

یکم جون کو پہلے مقابلے میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹ سے شکست دی، اس سے قبل یہاں 3 وارم اپ میچز بھی ہوئے، پاکستان کو افغانستان نے تین وکٹ سے زیر کیا، بابر اعظم کی سنچری نے گرین شرٹس کا اسکور262 تک پہنچایا، حریف ٹیم 2بالز قبل ہدف تک پہنچ گئی، وہاب ریاض نے تین وکٹیں لیں، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کی وجہ سے ادھورا رہ گیا تھا۔

تیسرے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کیخلاف421 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، کیویز نے جواب میں 330رنز بنائے، یوں 91 رنز سے شکست ہوئی۔ پاکستان نے یہاں 2 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے اور1،1میں فتح و شکست ملی، رواں برس 14 مئی کو انگلینڈ نے تیسرے ڈے نائٹ ون ڈے میں 6 وکٹ سے ہرایا،گرین شرٹس نے9 وکٹ پر358 رنز بنائے،امام الحق نے 151 رنز کی اننگز کھیلی، مگر جونی بیئر اسٹو کی سنچری اس پر بھاری پڑ گئی اور میزبان نے 5.1 اوورز قبل ہی چار وکٹ پر ہدف عبور کر لیا۔

اس سے قبل 16 مئی1999ء کو ورلڈکپ میچ میں یہاں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو27 رنز سے ہرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں