بھارت سے رہا ایک ہی خاندان کے 6 افراد پاکستان واپس پہنچ گئے

رہائی پانے والوں میں نواب خان، اہلیہ شاہ جہان بیگم ، دو بیٹیاں عذرا اورعشرت جب کہ بیٹا عامر شامل ہے۔


Numainda Express June 07, 2019
رہا ہونےوالوں میں 2 مرد، ایک بچی سمیت تین خواتین شامل ہیں۔ فوٹو:ایکسپریس

بھارت سے رہائی کےبعد ایک ہی خاندان کے 6 افراد واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

بھارت سے رہائی کے بعد ایک ہی خاندان کے 6 افراد واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ بھارت سے رہا ہوکر آنے والوں میں 2 مرد، 3 خواتین اور ایک بچی شامل ہیں۔

کراچی کا رہائشی نواب خان اپنے خاندان کے ساتھ نئی دہلی گیا تھا جہاں ان کے ویزوں کی میعاد ختم ہو گئی اور تمام افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے خبر ملتے ہی مذکورہ خاندان کی رہائی کی کوششیں شروع کردیں جس کے نتیجے میں ان کی رہائی عمل میں آئی۔ تمام افراد واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، رہائی پانے والوں میں نواب خان، اہلیہ شاہ جہان بیگم، دو بیٹیاں عذرا اورعشرت جب کہ بیٹا عامر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے رواں برس اپریل میں 360 بھارتی شہریوں کو رہا کیا گیا ہے جس کے جواب اب بھارت نے بھی کراچی سے تعلق رکھنے والے 6 پاکستانی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں