چین کی فوڈ کمپنی میں امونیا گیس کے اخراج سے 15 افراد ہلاک

گیس کے اخراج سے 26 افراد بے ہوش بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، بیشترافراد کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال حکام

پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹؤ اے ایف پی


چین کے صوبہ شنگھائی کے صنعتی علاقے کی ایک فوڈ کمپنی کے اسٹوریج روم میں امونیا گیس کے اخراج سے 15 ورکرز ہلاک جب کہ 2 درجن سے زائد بے ہوش ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شنگھائی کے ضلع باؤشان کی ایک فوڈ کمپنی کے ریفریجریشن یونٹ کے پائپ سے زہریلی امونیا گیس کا اخراج ہوا جس کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے 15 افراد موقع پر ہلاک اور خواتین سمیت 26 سے زائد بے ہوش ہو گئے، بے ہوش ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپتال لائے جانے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story