باکسر عامر خان کی وزیر اعظم کو بھارت کے خلاف میچ دیکھنے کی دعوت
میرا بھارتی فائٹر کے ساتھ ہونے والا مقابلہ بہت دلچسپ ہوگا، باکسر عامر خان
BORACAY:
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے وزیر اعظم عمران خان کو بھارتی کھلاڑی کے خلاف سعودی عرب میں شیڈول فائٹ دیکھنے کی دعوت دے دی۔
باکسر عامر خان نے ٹویٹر پر دو تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں وہ وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں۔ ٹوئٹ میں عامر خان کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم خان نے ان کی جدہ میں ہونے والی فائٹ دیکھنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔
یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان اور بھارتی باکسر نیرج گویت کے درمیان مقابلہ 12 جولائی کو جدہ میں شیڈول ہے۔
دریں اثنا نجی ٹی وی سے بات چیت میں عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر جاری تناؤ کی وجہ سے ان کا بھارتی فائٹر کے ساتھ ہونے والا مقابلہ بہت دلچسپ ہوگا، میں ایک پیشہ ور باکسر ہوں تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ، باکسنگ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہئیں۔