مسلم لیگ ن کادہشت گردی سے متاثربچوں کیلیے پیکیج کااعلان
متاثرہ خاندان کے ایک بچے کوپنجاب حکومت مفت تعلیم دیگی،صدیق...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے کہاہے کہ ن لیگ ملک بھرمیں ہونے والی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی بھرپورمذمت کرتی ہے وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی کی سندھ ،خیبرپختونخوا،بلوچستان اورگلگت بلتستان میں صوبائی حکومتیں مکمل ناکام ہو گئیں،ن لیگ مرکزی سیکریٹریٹ میںصدیق الفاروق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے دہشت گردی سے متاثرہ افرادسے اظہار یکجہتی کیلیے پاکستان بھرمیں ایک تعلیمی پیکیج کااعلان کیاہے پنجاب حکومت دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے ایک بچے کو مفت تعلیم دے گی۔
ماروی میمن نے کہاکہ ہم کراچی میںہونیوالی ٹارگٹ کلنگ ،القدس ریلی پرحملہ ،اندرون سندھ او ربلوچستان میں ڈاکوراج ،ہندئووںکے اغواء برائے تاوان کی وارداتیں ،کامرہ میںدہشتگردانہ حملے،کوئٹہ میں ایف سی پربم حملے ،خیبرپختونخوا میںلالو سرحملے ،عیدکے موقع پر گلگت میں قتل کی بھرپورمذمت کرتے ہیں ۔