فوج نے اپنا بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر کم نہیں کیا شاہ محمود قریشی

اپوزیشن ماضی سے سبق سیکھے، کیا احتجاج سے معیشت مستحکم اور ادارے مضبوط ہوں گے؟ اگر مہنگائی کم ہوتی ہے تو بسم اللہ

ملک کے وزیراعظم عمران خان ہیں، میں اس عہدے کا خواہشمند نہیں اگر شہباز شریف واپس آرہے ہیں تو اچھی بات ہے،گفتگو فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فوج نے اپنا بجٹ خودکم کیا ہے جب کہ آئی ایم ایف یا کسی کے کہنے پر ایسا نہیں ہوا۔

ملتان میں کارنر میٹنگ سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس ملک کے وزیراعظم عمران خان ہیں، میں وزیر اعظم کا خواہشمند نہیں ہوں۔ مہنگائی کیا گزشتہ 8 ماہ کی وجہ سے ہے۔کونسا طبقہ ہے جو غیرملکی ایماء پر افراتفری چاہتا ہے۔ ایساکام نہ کریں جس سے ملک کو نقصان ہو۔ اگرآپکے احتجاج سے مہنگائی ختم ہوتی ہے تو بسم اللہ۔


انہوں نے کہا اگرشہبازشریف واپس آرہے ہیں تو اچھی بات ہے۔ وِزیرستان میں قربانیاں کس نے دیں دہشت گردی کی بیخ کنی کس نے کی، وہاں کی رونقیں بحال کس نے کی۔ اس وقت ایران کیساتھ معاملات چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اقدام سے کیا حالات بہتر ہوں گے،کیا معیشت مستحکم ہوگی۔ ماضی کے تجربات کو سامنے رکھ کر سبق سیکھنا چاہیئے ایسا قدم نہ اٹھا نا چاہیے جو ملک کے اوران کے اپنے نفاد میں نہ ہو۔

شاہ محمود نے کہا کہ ٹورازم کو پروموٹ کر رہے ہیں ملک ایک مشکل وقت سے دوچارہے عوام پربوجھ ہلکاکرنے کے لئے ملک کیساتھ پاکستان کیساتھ فوج نے تعاون کیا ہے، کسی آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں۔
Load Next Story