پی آ ئی اے کوبحران سے نکالنے کیلیے تعاون کرنا ہوگارائوقمر

پی آ ئی اے قومی ادارہ ہےاوراسے موجودہ بحران سےنکالنے کیلیے ہمیں ایک دوسرے کےساتھ تعاون کرنا ہوگا،رائو قمرسلیمان۔


Numaindgan Express August 28, 2012
حج آپر یشن میںایئرٹریفک کنٹرولرزکاتعاون چاہیے،ملکرخدمات انجام دے سکتے ہیںفائل: فوٹو

پی آ ئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی دونوں قومی ادارے ہیں اور باہمی تعاون سے دونوں ادارے مل کر شہری ہوا بازی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔یہ بات چیئر مین و چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آ ئی اے ایئر چیف مارشل(ر) رائو قمرسلیمان نے پی آ ئی اے کی جانب سے ایئرٹریفک کنٹرولرز کے اعزازمیں منعقد ہ عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ پی آ ئی اے کوموجودہ بحرانی صورتحال اورباالخصوص حج آپر یشن کے دوران ایئرٹریفک کنٹرولرزکاتعاون درکارہے انھوںنے کہاکہ پی آ ئی اے قومی ادارہ ہے او ر اسے موجودہ بحران سے نکالنے کیلیے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا ۔

تقریب سے چیئر مین سول ایوی ایشن اتھارٹی ندیم خان یوسفزئی اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم اقبال نے خطاب کیا اورچیئرمین پی آ ئی اے کواپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر ندیم خان یوسفزئی نے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن پی آئی اے کیپٹن انورعادل کو یادگار شیلڈ پیش کی آخر میں ڈائر یکٹر فلائٹ آپر یشنز پی آ ئی اے کیپٹن انور عادل نے تما م مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں