سمندری طوفان آئزک فلوریڈا سے ٹکراگیا ہنگامی حالت نافذ

طوفان کےخطرے کے پیش نظرریاست فلوریڈا میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی اورساحلی علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری رہی۔


INP August 28, 2012
شدید بارشوں اور تیز ہوائوں کا سلسلہ جاری، نظام زندگی متاثر، متعدد علاقے بجلی سے محروم. فوٹو: رائٹرز

سمندری طوفان آئزک امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا اور اب جنوب سے ہوتا ہوا مغرب کی جانب بڑ ھنے لگا، طوفان کے باعث فلوریڈا کے جنوبی حصوں میں شدید بارشوں اور تیز ہوائوں کا سلسلہ جاری رہا۔ طوفان کے خطرے کے پیش نظر ریاست فلوریڈا میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی اور ساحلی علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری رہی۔ جنوبی فلوریڈا میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں اور موسلادھار بارش نے نظام زندگی متاثر کیا ہے، متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

فلوریڈا کے گورنر نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلیے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور مختلف علاقوں میں امدادی کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔طوفان کے مغرب کی جانب بڑھنے سے فلوریڈا کیلیے خطرات کم ہوگئے ہیں اور خدشہ ہے کہ طوفان ریاست لوئیزیانا یا مسی سپی سے ٹکرا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں