
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسزنے ایک بارپھرآپریشن کی آڑمیں نوجوان کشمیری کو موت کے گاٹھ اتاردیا۔ شہادت کے باوجود ضلع میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جب کہ وادی میں مظاہرین کی جانب سے شہادت پراحتجاج جارہا ہے۔
گزشتہ روزبھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ شہید چاروں نوجوان عسکریت پسند تھے جن کا تعلق جیش محمد سے تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔