اوکاڑہ میں مسافروں سے بھری وین میں آتشزدگی 3 افراد جاں بحق

ایمبولینس، ریسکیو اور2 فائروہیکلزفوری طورپرجائے حادثہ پہنچیں اورامدادی سرگرمیاں شروع کیں

ریسکیوکی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پایا: فوٹو: فائل

مین جی ٹی روڈ گیمبراڈے کے پاس مسافروں سے بھری وین کوآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق اوکاڑہ میں مین جی ٹی روڈ گیمبراڈے کے پاس مسافروں سے بھری وین میں گیس لیکج اورشارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے 3 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے

ایمبولینس، ریسکیو اور2 فائروہیکلز فوری طورپرجائے حادثہ پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کیں، ریسکیوکی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پایا جب کہ متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی اسپتال بھی منتقل کردیا جہاں 3 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔
Load Next Story