ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر نظام زندگی متاثر
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا، محکمہ موسمیات
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جاری گرمی کی لہرآج بھی برقراررہے گی۔ شہرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 60 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہنے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی تاہم دن بھر مغربی اور جنوب مغربی ہوائیں چلتی رہیں گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔ آج سب سے زیادہ حرارت تربت اور سکھرمیں 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردومیں درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ، مظفرآباد میں 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ میں 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاورمیں 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہورمیں 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ اسلام آباد میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔