امریکا نے شام پر حملے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے باراک اوباما

میرے پاس شام کے خلاف فوجی کارروائی کا مکمل اختیار ہے تاہم حملے کی کانگریس سے منظوری لوں گا، امریکی صدر


ویب ڈیسک August 31, 2013
اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر بھی شام پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہیں، باراک اوباما فوٹو : فائل

لاہور:

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا نے شام پر حملے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اوراس حوالے سے کانگریس سے منظور لی جائے گی۔


واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے، حملہ کل، آئندہ ہفتے یا آئندہ ماہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی افواج نے حکومت مخالف مظاہرین پر مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا اور انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس بھی شام میں مظاہرین پر مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کر چکی ہیں، شامی افواج کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرین پر مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کا امریکا کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اور اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر بھی شام پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔


صدر اوباما نے 21اگست کو شامی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے مبینہ کیمیائی حملے کو 21ویں صدی کا بدترین واقعہ قرار دیا اور کہا کہ ان کے پاس شام کے خلاف کارروائی کا مکمل اختیار ہے تاہم اس حوالے سے کانگریس سے بھی منظوری لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں