وزیرستان میں پاک فوج پر حملہ خار قمر چیک پوسٹ حملے سے جڑا ہے فردوس عاشق

دیکھنا ہو گا اس کارروائی کے پیچھے کون سا مائنڈ سیٹ ہے، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک June 08, 2019
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 فوجی افسران شہید ہوئے تھے فوٹو: فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر حملہ خار قمر چیک پوسٹ حملے سے جڑا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں،عوام کو پاک فوج کے آپریشن کی حمایت کرنی چاہیے۔ دیکھنا ہو گا شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کے پیچھے کون سا مائنڈ سیٹ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا خار قمر چیک پوسٹ حملے سے جڑا ہے، متاثرہ علاقوں سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو پکڑا گیا لیکن ارکان پارلیمنٹ کے چیک پوسٹ پر حملے سے علاقے میں آپریشن روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت ایک حوالدار شہید ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں