سیاست اور مسائل پر مبنی ڈرامہ ’سوا چودہ اگست‘ کامیابی سے جاری

میں نے اپنی تحریروں میں جو لکھا ہے سچ لکھا ہے اورہمیشہ سچ ہی لکھوں گا۔،انور مقصود

’سواچودہ اگست‘کے حوالے سے کچھ حلقوں میں بازگشت ہے کہ ڈرامے کے جملے بولڈ ہونے کیوجہ سے یہ کھیل روک دیا جائے گا، فوٹو: فائل

پاکستانی سیاست اور ملک کی بنتی بگڑتی صورتحال پر ممتاز ڈرامہ نگار انور مقصود کا تحریر کیا ہوا کھیل 'سواچودہ اگست'آرٹس کونسل کراچی میں جاری ہے اور ڈرامے کو عوام میں پسند کیا جا رہا ہے۔

اس کھیل میں انور مقصود نے ملکی سیاست اور درپیش مسائل کو خوبصورتی سے تحریر کیا ہے، سیاسی حالات پرتھیٹرڈرامہ پیش کرنے کاپہلاتجربہ انورمقصودنے گزشتہ چندماہ قبل تھیٹرڈرامہ پونے چودہ اگست تحریر کرکے کیاتھا جسے پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقبولیت حاصل ہوئی 'سواچودہ اگست'اسی سلسلے کی دوسری کڑی ہے۔




تھیٹرڈرامہ 'سواچودہ اگست'کے حوالے سے کچھ حلقوں میں بازگشت ہے کہ ڈرامے کے جملے بولڈ ہونے کیوجہ سے یہ کھیل روک دیا جائے گا، اس حوالے سے انورمقصود کا کہنا تھا کہ میں نے جو لکھا ہے سچ لکھا ہے اورہمیشہ سچ ہی لکھونگا۔
Load Next Story