بھارتی بورڈ کو آئی سی سی کے سامنے ہتھیار ڈالنا پڑگئے

مہندرا سنگھ دھونی کو آرمی لوگو والے وکٹ کیپنگ گلوز اتارنا پڑگئے


Abbas Raza June 08, 2019
مہندرا سنگھ دھونی کو آرمی لوگو والے وکٹ کیپنگ گلوز اتارنا پڑگئے

آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بالآخر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔

سابق کپتان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں متنازعہ گلوز استعمال کیے تھے جس پر آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں اس حرکت سے باز رہنے کیلیے کہا۔ جواب میں بھارتی بورڈ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعتراض مسترد کردیا تھا۔

بھارتی بورڈ کے ایک عہدے دار ونود رائے کا کہنا ہے کہ دھونی کے گلوز پر نشان آرمی کا ہے اور نہ ہی اس کا کمرشل مقصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے تاہم گزشتہ روز آئی سی سی نے اپنی پریس ریلیز میں یہ واضح کردیا کہ قواعد و ضوابط کے تحت مذہبی، سیاسی اور لسانی تعصب کو ہوا دینے والی چیزوں کا کٹ، بیٹ اور گلوز پر استعمال نہیں کیاجاسکتا۔

آئی سی سی کا واضح موقف سامنے آنے کے بعد دھونی نے بی سی سی آئی حکم کو بتا دیا ہے کہ وہ اس تنازع کو مزید ہوا نہیں دینا چاہتے اور قواعد و ضوابط کی پابندی کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے رواں سال 8 مارچ کو پلوامہ واقعہ کو بنیاد بناکر فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں