وزرا کا پولیس اسکواڈ ساتھ رکھنا وزیراعظم کی ہدایات کے خلاف ہے نعیم الحق
پولیس اسکواڈ صرف ان افراد کے ساتھ ہونا چاہیے جن کی جانوں کوخطرہ ہے ،معاون خصوصی
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزرا اور اہم شخصیات کا پولیس اسکواڈ ساتھ رکھنا وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے خلاف ہے۔
نعیم الحق نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزرا اور اہم شخصیات ابھی بھی وی آئی پی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، وزرا اور بعض افراد کے ساتھ ہر جگہ پولیس اسکواڈ ہوتا ہے۔
نعیم الحق نے کہا کہ وزرا اور وی آئی پیز کا اپنے ساتھ پولیس اسکواڈ رکھنا وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کےخلاف ہے، یہ صرف ان افراد کے ساتھ ہونا چاہیے جن کی جانوں کوخطرہ ہے، جن کی جان کو خطرہ نہیں ان کے ساتھ پولیس اسکواڈ نہیں ہونا چاہیے۔