ملک میں سب کچھ ہوسکتا ہے آصف زرداری اور نوازشریف کی حکومت نہیںشیخ رشید
شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر بنانا سب سے بڑی غلطی تھی، وزیر ریلوے
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اس ملک میں سب ہو سکتا ہے لیکن آصف زرداری اور نوازشریف کی حکومت نہیں ہوسکتی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب معیشت بیٹھ جاتی ہے تو ملک بیٹھ جاتے ہیں، ملک میں سب کچھ ہوسکتا ہے لیکن آصف زرداری اور نواز شریف کی حکومت نہیں آسکتی۔ ملک میں سارا بحران چوروں کی وجہ سے آیا ہے، اس ملک کے اصل ڈریکولا گیس اور بجلی میں سبسڈی لینے والے ہیں، اس ملک کا سب سے بڑا دشمن شوگر مافیا ہے، چور اور ڈاکو قانون کی زد میں نہ آئے تو غریبوں کا لاوا پھٹ جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شریف خاندان کا ایشو صرف یہ ہے کہ ملاقات نہیں ہونے دی، میری ماں مر گئی تو میں جیل میں تھا، نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کا انداز مختلف ہے، شہباز شریف ابھی بھی وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں، شہباز شریف نواز شریف کیلیے راستہ بنا رہے ہیں، شہبازشریف کو قائد حزب اختلاف بنانا سب سے بڑی غلطی تھی۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی سے متعلق سوالات نہ پوچھے جائیں، ایسا وزیر نہیں جو کمپنی کی مشہوری کیلئے لگے رہتے ہیں، ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور دشمنی کرتاہوں، عمران خان میری بات سنتے ہیں، اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا تھا، عمران خان سے صرف ایک آدمی کی سفارش کی ہے، ان کے گھر مٹھائی بھیجی تو پتہ چلا وہ گھر چھوڑ گئے ہیں، عمران خان نے جو کیا بہتر کیا ہے، عمران خان ایک سال میں سارے مسائل حل کر لیں گے۔
پاک بھارت تعلقات پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارت کو خط لکھا ہے، سب چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے چاہیئں۔ بھارتی میڈیا کے لیے اکیلا شیخ رشید کافی ہے، پوری قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے، پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، دونوں ملکوں کے درمیان اگر کسی نے اس بار جنگ کو ٹالا ہے تو وہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن اپوزیشن کے پاس کوئی شفاف چہرہ نہیں،سیاسی منظرنامے پر کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہا، بہت سے وزیر تبدیل ہوگئے لیکن کسی کو پتہ نہیں چلا۔
کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس نے کراچی میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے، بجٹ کے بعد سندھ جا رہا ہوں۔ بجٹ کے بعد کراچی سرکلر ریلوے چلا کر دکھاوَں گا۔