پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا
پٹرول 4.64، ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈھائی اور جے پی ون کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
حکومت نے مہنگائی سے پسےعوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے قیمتوں میں ڈھائی سے 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 109روپے 14 پیسے ہو گئی ہے۔
وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے اوگرا کی سفارشات مسترد کردی ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے کی بجائے ڈھائی روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی بڑھا کر 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 64 پیسے اضافے کے بعد 109 روپے 14 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 112 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 71 پیسے اضافے کے بعد 111 روپے 28 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 31 پیسے اضافے سے 98 روپے43 پیسے لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ جے پی ون کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد جے پی ون کی نئی قیمت 99 روپے 88 پیسے لیٹر ہو گئی ہے جب کہ جے پی 4 کی قیمت 4 روپے 12 پیسے اضافے کے ساتھ 86 روپے 46 پیسے لیٹر اور جے پی 8 کی قیمت 4 روپے 46 پیسے اضافے سے 93 روپے 55 پیسے لیٹر ہو گئی ہے۔