نوازشریف کو ایمرجنسی ادویات دینے سے فالج کا خدشہ ہے مریم نواز

نواز شریف کے فوری طور پر تازہ ٹیسٹ اور ای سی جی ہونی چاہیے، مریم نواز


ویب ڈیسک June 08, 2019
نواز شریف کے فوری طور پر تازہ ٹیسٹ اور ای سی جی ہونی چاہیے، مریم نواز فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف پہلے ہی بڑی مقدار میں ادویات لے رہے ہیں اور مزید ایمرجنسی ادویات سے انہیں سٹروک بھی ہوسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بتایا ہے کہ نواز شریف کے ڈاکٹروں کے رائے ہے کہ مزید ادویات دینے سے پہلے چوبیس گھنٹے کی مانیٹرنگ ضروری ہے اور ان کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جیل میں ممکن نہیں ہے۔



مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پی آئی سی کے ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ ادویات سے ان کا بلڈ پریشر گر سکتا ہے اور ایمرجنسی ادویات سے انہیں اسٹروک بھی ہوسکتا ہے، کیونکہ وہ پہلے ہی بڑی مقدار میں ادویات لے رہے ہیں، نواز شریف کے تازہ ٹیسٹ اور ای سی جی فوری طور پر ہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں