اگست کی ٹیکس وصولیاں 141 ارب روپے تک پہنچ گئیں

ایف بی آر نے گزشتہ ماہ 141 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیاجوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں 10ارب روپے زیادہ ہیں۔


Irshad Ansari September 01, 2013
جولائی اور اگست کے دوران مجموعی طور پر 275 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں جو 286 ارب روپے کے ٹیکس ہدف سے 11ارب روپے کم ہیں۔ ایف بی آر / ۔فوٹو: فائل

SWAT: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ (جولائی واگست) کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 11 ارب روپے کے شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔

تاہم چند روز میں حتمی اعدادوشمار موصول ہونے کے بعد توقع ہے کہ شارٹ فال اگر ختم نہ بھی ہوسکا تو اس میں کمی ضرور واقع ہوگی۔ ''ایکسپریس'' کو دستیاب ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے جولائی اور اگست کے دوران مجموعی طور پر 275 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں جو 286 ارب روپے کے ٹیکس ہدف سے 11ارب روپے کم ہیں تاہم مالی سال 2012-13 کے پہلے دو ماہ میں 237 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں سے38 ارب روپے زیادہ ہیں۔



دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ ماہ 141 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیاجوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں131 ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلہ میں 10ارب روپے زیادہ ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار عبوری ہیں، چند روز تک ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار موصول ہوجائیں گے جس کے بعد توقع ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا ہوجائے گا اور اگر شارٹ فال رہا بھی تو وہ بہت کم ہوگا جو ستمبر میں پورا ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں