قادر پور گیس فیلڈ میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں او جی ڈی سی ایل

فیلڈ سے سوئی ناردرن اورلبرٹی پاور پلانٹ کومعمول کے مطابق گیس سپلائی ہو رہی ہے


Khususi Reporter September 01, 2013
قادر پور گیس فیلڈ سے 490 ملین مکعب فٹ گیس کی ترسیل جاری ہے, او جی ڈی سی ایل۔ فوٹو؛ فائل

ABBOTABAD: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) نے واضح کیا ہے کہ قادر پور گیس فیلڈ میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں ہے۔

قادر پور گیس فیلڈ سے 490 ملین مکعب فٹ گیس کی ترسیل جاری ہے جبکہ اینگرو پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث گیس کی ترسیل نہیں ہو پارہی ہے۔



حکام کے مطابق گیس فیلڈ سے 50 کروڑ مکعب فٹ گیس یومیہ پیدا ہورہی ہے جس میں سے 39 کروڑ مکعب فٹ گیس سوئی نادرن کو اور 4 کروڑ مکعب فٹ گیس لبرٹی پاور پلانٹ کو فراہم کی جارہی ہے اور اسطرح گیس فیلڈ سے معمول کے مطابق گیس کی سپلائی ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں