عمران خان کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی آصف زرداری

حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کو متفق ہونا پڑے گا، سابق صدر


ویب ڈیسک June 08, 2019
حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کو متفق ہونا پڑے گا، سابق صدر (فوٹو: فائل)

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہیں، عمران خان کی حکومت زیادہ وقت نہیں چل سکتی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں پریس کلب کے نو منتخب عہدے داران سے ملاقات کی، اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیررسمی بات کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کیلیے اپوزیشن پارٹیوں کو متفق ہونا پڑے گا، عمران خان کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاستدان ہیں نہ زمیندار اور نہ ہی تاجر ہیں ، اس لیے مسائل کو سمجھ نہیں سکتے، وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں