بلائنڈ کرکٹ افغانستان پاکستان سے مدد کا خواہاں
ہمسایہ ملک کے پلیئر اور آفیشل کو پاکستان میں تربیت فراہم کی جائے گی، حکام
افغانستان نے ملک میں بلائنڈ کرکٹ شروع کرنے کیلیے پاکستان سے مدد مانگ لی۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی ) کے چیئرمین سید سلطان شاہ افغانستان کے ڈائریکٹر بلائنڈ کرکٹ ڈیولپمنٹ سمیم نے پی بی سی سی سے رابطہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں بلائنڈ کرکٹ شروع کرنے کے حوالے سے ان کی مدد کرے۔
انھوں نے کہاکہ پاکستان نے اس حوالے سے انھیں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ افغانستان کے کھلاڑی اور آفیشل کو پاکستان بلا کر انھیں یہاں پر تربیت کا انتظام کیا جائیگا اورانھیں اسپورٹس کا سامان بھی بلا معاوضہ فراہم کیا جائیگا۔
سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کیلیے افغانستان کی بلائنڈ ٹیم کا ایک وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریگا اور وہ افغانستان میں بلائنڈ کرکٹ کے فروغ اور بہتری سمیت وہاں پربلائنڈ کرکٹ شروع کرنے کے حوالے سے امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔