ویمن سافٹ بال پاکستانی ٹیم ایران جائے گی
چار ملکی چیمپئن شپ میں مدعو، بھارت اور عراق بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گے
پاکستان کی قومی ویمن سافٹ بال ٹیم ایران میں شیڈول چار قومی ویمن چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔
ایران کی وزارت کھیل کی جانب سے باضابطہ طورپردی جانے والی دعوت پاکستان سافٹ بال فیڈریشن نے قبول کرلی، فیڈریشن کے سیکریٹری آصف عظیم کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے بھی ٹاکرا ہوگا جبکہ چیمپئن شپ کی چوتھی ٹیم عراق کی ہوگی۔
اصفہان ویمن فرینڈلی سافٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے ایران کی فیڈریشن آف اسپورٹس ایسوسی ایشن نے پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے مقابلوں کے دوران طعام، قیام اور سفری سہولیات فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔
آصف عظیم کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ رواں ماہ ایران کے شہر اصفہان میں شیڈول تھی، تاہم ماہ رمضان کے سبب قومی ویمن ٹیم کی تشکیل اورتربیت کے لیے وقت نہ ہونے پرپاکستان نے چیمپئن شپ کی تاریخ بڑھانے کی درخواست کی، جو ایران نے قبول کرلی اوراب ایونٹ اگلے ماہ منعقد ہوگا۔
قومی فیڈریشن کے صدر کے مطابق چیمپئن شپ کے لیے اوپن ٹرائلز کے بعد ایک مضبوط قومی ویمن ٹیم تشکیل دی جائے گی، بعدازاں قومی تربیتی کیمپ میں ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید جلا بخشی جائے گی، اس کے بعد قومی ویمن اسکواڈ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا۔